تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مارکیٹوں کے اوقات کار پھر تبدیل : سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی اور کہا مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مارکیٹوں کے اوقات کار کے حوالے سے نیا مراسلہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیج دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیمیں مارکیٹس میں شاپنگ مال ،دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لیں گی اور دکانوں میں ویکسین سرٹیفکیٹ بھی چیک کریں گی ، خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹ ، بازار اور مال کو سیل کیا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ مارکیٹس میں شاپنگ مال ،دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لینے کیلئے 13 اور 14 ستمبر کو ٹیمیں وزٹ کریں گی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں بازار رات 8 سے بڑھا کر 10 بجے تک کھولنے اور جمعے کے روز مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی تھی۔

ناصر حسین شاہ نے کراچی ڈویژن کے کمشنر، ڈپٹی کمشنراورانتظامیہ کو بھی ہدایت کی اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ جلد نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -