اشتہار

ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی پر 6 سال کی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلون سیموئلز پر 6 سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز مارلون سیموئلز پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اینٹی کرپسن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر  ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر 2019 میں ابو ظبی ٹی 10 لیگ میں کرناٹکا ٹسکرز کا حصہ تھے تاہم انہوں نے میچز نہیں کھیلے تھے۔

- Advertisement -

آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارلون سیموئلز پر ستمبر 2021 پر چار چارجز عائد کیے گئے اور رواں برس اگست میں مارلون سیموئلز جرم کے مرتکب قرار پائے گئے۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈز کے سربراہ ایلکس مارشل کا کہنا تھا کہ مارلن سیموئلز تقریباً دو دہائیوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہیں اور انہیں تمام قواعد و ضوابط کا بخوبی علم ہے۔

ایلکس مارشل نے کہا کہ گوکہ مارلن سیموئلز اب ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن ان پر پابندی ایک واضح پیغام ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں