تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شادی کی تقریب‌ میں ایک شخص کی وجہ سے 22 لوگ کرونا کا شکار

نئی دہلی: بھارت میں ہونے والی شادی میں شرکت کرنے والے 22 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع لکھم پور میں ایک شخص نے کرونا کے باوجود اپنی شادی کا انعقاد کیا جس میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

شادی میں شرکت کرنے والے افراد نے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا اور وہ کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر ایک دوسرے سے ملتے رہے۔

اطلاعات کے مطابق شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو یہ تقریب مہنگی پڑ گئی کیونکہ وہاں ایک ایسا شخص موجود تھا جو کرونا سے متاثر تھا اور اب اُس کی وجہ سے 22 افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کرونا بحران کے دوران عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شادی میں شرکت کرنے والے 22 افراد کو کرونا کی تصدیق ہوچکی جبکہ بقیہ مہمانوں کی شناخت اور تلاش کا کام جاری ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کے چند روز بعد ہی مہمانوں کو کرونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں اور اُن میں سے دو کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی یہ تقریب 2جولائی کو منعقد ہوئی تھی اور اب مقامی حکام کو اس میں شریک ہونے والے دیگر مہمانوں کی تلاش ہے۔

لکھم پور ڈسٹرکٹ سول اسپتال کے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر نکھیل کک وٹی کا کہنا تھا کہ ’تقریب میں شرکت کرنے والے چند مہمانوں نے رضا کارانہ طور پر کرونا کی تشخیص کے ٹیسٹ کروائے، جن کی رپورٹ مثبت آئی تو بقیہ مہمانوں کے نمونے بھی حاصل کیے گئے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا سے متاثر دلہا کے مرنے کے بعد 100 افراد وائرس کا شکار

ڈاکٹر کے مطابق اب تک جن لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے اُن میں سے 22 کو کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ بقیہ مہمانوں کی شناخت اور انہیں تلاش کر کے ٹیسٹ کروانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں کرونا کی صورت حال بدستور تشویشناک ہے، ملک بھر میں اب تک دس لاکھ سے زائد مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 25 ہزار 602 مریضوں کی اموات بھی ہوچکی ہیں جبکہ 6 لاکھ 36 ہزار صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -