تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مارچ میں شادی نومبر میں قتل، سسرالیوں نے مچھلی نہ پکانے پر نوبیاہتا لڑکی کو مار ڈالا

نئی دہلی : بھارت میں سسرال والوں نے مچھلی پکانے سے انکار پر بہو کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی۔

ظلم و سفاکیت کی یہ داستان بھارتی ریاست بہار کے ضلع سپول میں رقم ہوئی جہاں شوہر نے اہل خانہ کی مدد سے بیوی کو قتل کردیا کیونکہ اس نے مچھلی بنانے سے انکار کردیا تھا۔

مقتولہ کی شناخت شنیلا دیوی کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش ڈھانڈا گاوں کے پاس بوری میں بند پڑی ملی تھی۔

واقعہ کچھ یوں رونما ہوا کہ بیٹی (مقتولہ) کی گمشدگی پر گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تو پولیس نے شنیلا دیوی کی تلاش کی تو مقتولہ کی بوری بند لاش ملی جس پر پولیس نے شوہر کو شامل تفتیش کیا۔

تفتیش کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرکے وجہ قتل بھی بیان کردی۔

پولیس نے اہل خانہ سمیت شوہر شیویش پاسوان کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شادی شیویش پاسوان نامی شخص نے مارچ 2020 میں ہی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -