تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی عمران خان پر سخت تنقید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سخت تنقید کے تیر چلا دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ناحق سزا پانے والوں اور چوروں میں موازنے کا آئینہ پیش ہے، تم نے ہر جھوٹا مقدمہ بنایا لیکن نواز شریف سمیت ہم ڈٹ کر کھڑے رہے، عوام اور قیادت کو پتا تھا ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی اور امانت سمجھ کرعوامی خدمت کی۔

مریم اورنگریب نے کہا کہ نواز شریف سمیت ہم اسی لیے بہادری سے ڈٹ کر کھڑے رہے، یہ تصاویر جرآت بہادری اور فاداری کی ناقابل فراموش مثالیں ہیں، تمہاری فسطائیت، بدترین سیاسی انتقام اور ظلم و جبر کے منہ بولتے حقائق ہیں، چار نسلوں کا حساب دیا اور سرخرو ہوئے۔

’ہماری بہو بیٹیاں بہنیں تمہارے کم ظرف و حشیانہ انتقام کا نشانہ بنیں۔ تم نے مریم نواز کو نواز شریف کی کمزوری سمجھ کر باپ کے سامنے گرفتار کیا۔ مریم نواز کو سزائے موت کی چکی میں ڈالا۔ چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے جھوٹے مقدمات بنائے اور جیلوں میں ڈالا۔ تم اور تمہارے مسلح جتھوں نے قومی و حساس عمارتوں پر حملے کیے۔‘

انہوں نے کہا کہ تم اور تمہارے مسلح جتھوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، ریڈیو پاکستان، مساجد، اسکول، اسپتال اور ایمبولنسز جلانے کے جرم پر مقدمے بنے، تم اور تمہاری کابینہ گرفتاری پر روتی، بھاگتی اور گیدڑوں کی طرح چھپتی پھرتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمہاری کابینہ چھوڑتی جا رہی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے تم چور اور فارن ایجنٹ ہو، تمہاری کابینہ کو معلوم ہے کہ تم القادر ٹرسٹ کے 60 ارب کے ڈاکو ہو، تم اور تمہارے جتھوں نے وطن پر لشکر کشی کی اور کرائی، ہم سے اپنا موازنہ نہ کرو۔

’75 سالہ تاریخ میں سیاسی قائدین نے سیاسی مخالفت کی ہے۔ تم پہلے آر ٹی ایس ساختہ شخص ہو جس نے ملک کے ساتھ دشمنی کی۔ سب سے بڑھ کر ناقابل معافی جرم یہ ہے کہ تم نے ریاست سے دشمنی کی۔ ہم نے بہادری سے جبر کا سامنا کیا اور ملک، جمہوریت کی حفاظت کی اور کرتے رہیں گے۔‘

Comments

- Advertisement -