ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

9 مئی واقعات کو کسی کی سیاست کیساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کو کسی کی سیاست کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، جس جس نے اس جرم میں حصہ ڈالا اس کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

جناح ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی واقعے کی تحقیقات بہت حساس طریقے سے کی جا رہی ہے، جیو فینسنگ اور نادرا کے ذریعے نشاندہی ہوئی ہے، یہ سیاست کے لبادے میں دہشتگردی ہے اور اس کا مقابلہ کرنا ریاست کو آتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی کو حساس تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کو توڑا گیا، جناح ہاؤس محمد علی جناح کا گھر تھا اور ان یادگاروں کو نذر آتش کیا گیا، ایسے بے دردی سے جلایا گیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، جس نے 9 مئی کو ماسٹر مائنڈ کیا وہ محب وطن نہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس شخص نے اپنے گھر میں بیٹھ کر ایمبولینس اور مسجد جلائی، ایم ایم عالم کا جہاز توڑا اور کیپٹن کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑا، کہتا ہے کہ میں تو جیل میں تھا، سب کی ذمہ داریاں لگا کر کہتا ہے کہ مجھے تو کچھ پتا نہیں، اس نے الزام لگایا کہ خواتین جو جیل میں ہیں ان پر تشدد کیا گیا اور زیادتی کی گئی، اس کو اتنی شرم نہیں ہے کہ ان کے خاندان پر کیا گزرتی ہے، یہ اپنی پوائنٹ اسکورنگ کی خاطر خواتین کو سیاست کی نظر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا محب وطن شہدا کی یادگاروں پر پتھر مار سکتا ہے؟ 9 مئی کے بعد جو اس فسادی کی سہولت کاری کرتے رہے وہ بھی مجرم ہیں، جس نے حصہ ڈالا ہے جو بھی مجرم ہے اس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، آئندہ یادگاروں، مساجد اور تنصیبات کی طرف ایسا کرنے کی کسی میں جرات نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں