اشتہار

ریاست مخالف تقاریر کیس میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف بری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ریاست مخالف تقاریر کیس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب اور لطیف جاوید بری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نوید اقبال نے کیس پر سماعت کی اور محفوظ فیصلہ سنایا جس کے مطابق مریم اورنگزیب اور لطیف جاوید کو بری کیا گیا۔

ان کے ساتھ سابق ایم ڈی سہیل علی اور سابق ڈائریکٹر پی ٹی وی نیوز راشد بیگ بھی مقدمے سے بری ہوئے۔

- Advertisement -

ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر 2023 تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس کیلیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

تاہم بعد میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی تھی، اس موقع پر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف عدالت میں پیش ہوٸے تھے۔

عدالت پیش ہونے پر گزشتہ سماعت پر جاری کیے گٸے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں