جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نیب کو آج بھی خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑے گا ، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے گرفتاری سےکوئی نہیں ڈرتالیکن غیرقانونی اقدام قبول نہیں گرفتاری کا ڈر ہوتا تو حمزہ اپنے گھر میں نہ ہوتے ، نیب کو آج بھی خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑےگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ نیب نےکل سےغیرقانونی اقدام شروع کررکھاہے، جس پاس وارنٹ ہوتے ہیں غیرقانونی اقدام نہیں اٹھاتے، نیب کےغیرقانونی اقدام کے پیچھےحکومت کاہاتھ ہے، وزیراعظم نےکل جلسےمیں کہاتھااپوزیشن کوجیل میں ڈالوں گا۔

وزیراعظم نےکل جلسےمیں کہاتھااپوزیشن کوجیل میں ڈالوں گا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہائی کورٹ کافیصلہ ہےگرفتاری سے10دن پہلےنوٹس دیناہوگا، نیب ہائی کورٹ کےفیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جاچکی ہے، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق کچھ نہیں کہا، شہبازشریف کیخلاف بھی ڈی جی نیب نےدعوےکیےتھے لیکن کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا ہائی کورٹ کافیصلہ ہے، حمزہ شہبازکی گرفتاری غیرقانونی ہے، نیب نےکہاکل حمزہ شہباز کےگھر کے باہر تشدد کیاگیا، فوٹیج موجود ہیں کیا کسی اہلکار پر تشدد ہوا ہے؟ نیب اہلکارگھر کے اندرگئے اور باعزت واپس بھی گئے، ڈرائیور نے اپنی شرٹ خود پھاڑی اور کہامجھ پر تشددہوا۔

ہائی کورٹ کافیصلہ ہے، حمزہ شہبازکی گرفتاری غیرقانونی ہے

ان کا کہنا تھا کمپیوٹر سے بنائےگئے وارنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، نیب اہلکاروں نے کہا حمزہ بھائی سے ملنےگئے تھے، نیب کی جانب سےغیرقانونی اقدامات کیے جارہے ہیں، جب بھی نوٹس بھیجا حمزہ شہباز پیش ہوتے رہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا یہ کون سے ثبوت ہیں جو فوادچوہدری کو مل جاتے ہیں، یہ ثبوت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو نہیں ملتے، وزیراعظم نے کل فیصلہ سنادیا ہے، مہنگائی مزید بڑھےگی، جو مناظر آج اسکرین پر ہیں یہ حکم کی تعمیل ہوگی۔

مسلم لیگ ن کا کہنا تھا شہبازگل نے کہا ڈی جی نیب گاڑی میں کیوں بیٹھے ہیں، شہبازگل کون ہوتے ہیں، جو نیب کوگائیڈ کریں یا ترجمان بنیں، ریاستی دہشت گردی اورغنڈہ گردی یہ ہوتی ہے، جو اسکرین پر ہے، کارکنان نعرے لگا رہے ہیں اوران پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہائی کورٹ کےآرڈرکی موجودگی میں گرفتاری غیرقانونی ہے، کچھ دیر میں قانونی ٹیم عدالت کا نیا آرڈر نیب حکام کو دےگی ، آمر کے بنائے گئے قانون کوموجودہ وزیراعظم استعمال کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نیب ذرائع کیاہوتےہیں،جن پرالزام ہوتاہے ان کو شواہد نہیں دیئے جاتے، ہماری وکلا کی ٹیم لاہورہائی کورٹ پہنچ چکی ہے ، کچھ دیر میں فیصلہ آجائے گا، وکلا کی ٹیم لاہورہائی کورٹ پہنچ چکی ہے، کچھ دیر میں فیصلہ آجائے گا، نیب کے طریقہ کار کو ہم نے بھی چیلنج کر رکھاہے۔

گرفتاری کا ڈر ہوتا تو حمزہ اپنے گھر میں نہ ہوتے ، ٹھوس ثبوت رکھیں پھر گرفتاری کریں

لیگی رہنما نے کہا مشرف ایک روپےکی کرپشن ثابت نہ کرسکاتویہ کیاکریں گے، گرفتاری سےکوئی نہیں ڈرتالیکن غیرقانونی اقدام قبول نہیں، نیب کوآج بھی خالی ہاتھ ہی واپس جاناپڑےگا۔

ان کا کہنا تھا رونا دھونا سیاسی لیڈر نہیں کرتے، گرفتاری کا ڈر ہوتا تو حمزہ اپنے گھر میں نہ ہوتے ، ٹھوس ثبوت رکھیں پھر گرفتاری کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں