لاہور: مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج قانون کی فتح ہوئی، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہائی کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کی گرفتاری روکنے کے احکامات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
[bs-quote quote=”حکومتی ترجمان نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”مریم اورنگزیب”][/bs-quote]
ان کا کہنا تھا کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے، نیب نے ریاستی دہشت گردی کی کوشش کی، وزیراعظم عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، نیب کوحمزہ شہبازکی گرفتاری سےروکا گیا ہے، آج قانون کی فتح ہوئی.
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازگل نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، شہباز گل کے موبائل کا فرانزک معائنہ کرایا جائے، گزشتہ روزبھی نیب کو آگاہ کیا تھا کہ حمزہ حفاظتی ضمانت پر ہیں.
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری روک دی
انھوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، ن لیگ کارکنان پرتشدد کیا گیا، اس کا جوابدہ کون ہے، شہبازگل کس حیثیت سےحمزہ کی گرفتاری کی نگرانی کر رہے ہیں، مگر لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست کو مسترد کردیا.
یاد رہے کہ آج نیب حکام سیکیورٹی اہل کاروںکے ساتھ حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے پہنچنے تھے، البتہ لاہور ہائی کورٹ نے پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری کو روک دیا.