اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کا پاکستان آنا دہشت گردی کوشکست ہے، قوم اور اداروں کی اس میں قربانیاں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمد پر کہا کہ ملالہ یوسفزئی کاپاکستان آنادہشتگردی کوشکست ہے، دہشتگردی سےمتاثرلوگ اپنےوطن واپس آرہےہیں، قوم اوراداروں کی اس میں قربانیاں شامل ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسٹار گواہ نے آج پھر نوازشریف کے حق میں بیان دیا، 29 سال کا تجربہ رکھنے والے واجد ضیا کو قانون کا ہی نہیں پتہ، انہیں یہ نہیں پتہ کون سے قانون نے سوالنامہ بھیجنے سے روکا تھا۔
واجدضیا پر تنقید کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ آج پھرواجد ضیا قانونی نکات پر جواب دینے سے قاصرتھے، گواہ خود کہہ رہا ہے مجھے سوالنامہ بھیج دیں لیکن نہیں بھیجا گیا، واجد ضیا نے تسلیم کیا سوالنامہ بھیجنے پر اتفاق نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی قانون سے بالاتر ہوکر اتفاق رائے پر کام کررہی تھی، منتخب وزیراعظم کو نکال کر ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں، صندوق کی چابیاں واجد ضیا کے پاس ہیں، ان سے کچھ نہیں نکلا۔
مزید پڑھیں : ہفتے میں تین تین بارپیش ہونےوالےکواستثنیٰ نہیں دیا جا رہا‘ مریم اورنگزیب
گذشتہ روز وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جس کے خلاف کرپشن ثابت نہیں اس پرریفرنس دائرہورہے ہیں، بھر کرلائے جانے والےصندوقوں میں کچھ نہیں جبکہ صندوقوں کی چابی واجد ضیاء کے پاس ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ہفتے میں تین تین بارپیش ہونےوالےکواستثنیٰ نہیں دیا جا رہا اور ساتھ والی عدالت سے لاڈلے کو استثنیٰ مل گیا جبکہ شوہر اوربیٹی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں مگر اجازت نہیں دی جا رہی۔