تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ : مریم اورنگزیب کا قوم سے نیا وعدہ

اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے قوم سے نیا وعدہ کیا ہے کہ چھ سے پندرہ جون تک ساڑھے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی ، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تین گھنٹے کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلوں کی منظوری کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ 28ہزار 400 میگاواٹ ہیں، بجلی کی لوڈشیڈٖنگ کو کم کرنے کیلئے تجاویز بھی آئی ہیں، نیشنل گریڈ میں بجلی کی سپلائی 21ہزارمیگاواٹ ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی کی طلب میں فرق کو سمجھنا ہوگا، کابینہ کا فیصلہ آیامسائل پرکیسےقابوپایاجاسکتاہے، 2018میں 14ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں ڈالی گئی تھی، بجلی کی طلب پوری کرنےکےلیے3پلانٹس کو شروع کیاگیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں دستیاب بجلی 25ہزار600میگاواٹ ہے اور بجلی کے حوالے سےعوام کو تمام حقائق بتانا ضروری ہے، ہم نے اس مہینے بجلی گزشتہ سال سے زیادہ بنائی بجلی کی طلب اور رسد میں 4600میگاواٹ کا فرق ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کابینہ کو بھی ملک میں بجلی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے مصروفیات ترک کرکے بجلی کی صورت حال کا جائزہ لیا، کابینہ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے فیصلے کیےہیں۔

وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ 6 سے15جون تک ساڑھے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائےگی اور آنےوالے وقت میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3گھنٹے ہوجائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کے تھری منصوبےاور دیگر سے2ہزار871میگاواٹ سسٹم میں شامل کیاگیا ، گزشتہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی، پورٹ قاسم سے600میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی، مختلف پراجیکٹس پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ موجودہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہے، آنےوالے سال میں دیگر ذرائع سے بھی بجلی پیدا کریں گے ، سولراور ونڈ سے بھی آنے والے سالوں میں بجلی پیداہوگی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ایک پلان کی منظوری دی ہے، فیول کی مدمیں کابینہ اور وزرا کا کوٹہ کم کردیاگیا جبکہ اسٹریٹ لائٹس کو دوسرے ذرائع پر منتقل کرنے کیلئے بات چیت کی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ میں ٹیکنیکل اسٹاف کی ٹریننگ اورٹریکٹرپالیسی کی بھی منظوری دی گئی، سرکاری میٹنگ کوزیادہ سےزیادہ ورچوئل کیاجائے گا ، سرکاری میٹنگز زیادہ سےزیادہ ویڈیولنک پرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےتمام وہیکلزکی خریداری پر ، تزئین و آرائش کے سامان پر مکمل پابندی اور حکومتی آفیشلز اور وزراکے بیرونی دوروں پر پابندی لگادی گئی،م ضروری دورے کےلیے کمیٹی سے اجازت لینی پڑے گی۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تمام سرکاری دفاتر میں لنچ ڈنر اور ہائی ٹیز پرمکمل پابندی لگادی گئی اور یوٹیلیز کےبل میں10 فیصدکٹوتی کافیصلہ کیاگیاہے۔

Comments

- Advertisement -