تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مریخ پرجانے والے انسانوں کی شکل بدل جائے گی: تحقیق

کراچی: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ کے یکطرفہ مشن پر جانے والے افراد کی ہیت تبدیل ہوجائے گی اورممکنہ طورپروہ فلموں میں دکھائی دینے والی خلائی مخلوق جیسے دکھائی دینے لگیں گے۔

محققین کے مطابق زمین کا ماحول اوراس کی فضا میں زندگی کو بقا دینے والے عناصردیگر سیاروں سے بہت مختلف ہیں اورہمارے خدوخال اسی ماحول کی وجہ سے موجودہ شکل میں برقراررہتے ہیں۔

سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ دیگر سیاروں بالخصوص مریخ پرکشش ثقل اوردیگرعناصر زمین سے مختلف ہونے کی وجہ سے جب کوئی شخص وہاں قدم رکھے گا تو اس کی شکل عام انسان کی طرح نہیں رہے گی بلکہ اس میں نمایاں تبدیلیاں آجائیں گی۔

download

مریخ پرجانے والے جن لوگوں کے نام حتمی طور پرطے کرلیے گئےہیں ان میں مشہور امریکی سائنس دان جیسن سٹینفورڈ کی اہلیہ سونیا وین میٹربھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس ناقابل واپسی مشن پرجانے کے لیےرضاکارانہ طور پرخود کو پیش کیا ہے۔

جیسن کا کہنا ہے کہ مریخ کے ماحول کو دیکھتے ہوئے انہیں توقع ہے کہ ان کی اہلیہ میں نہ صرف ظاہری بلکہ اندرونی طورپربھی تبدیلیاں رونما ہوں گی جس کے نتیجے میں انہیں پہچاننا مشکل ہوجائے گا۔ جیسن کے مطابق مریخ پر ان کا چہرہ کچھ اس طرح ہوجائے گا کہ انہیں انسان کہنے کے بجائے کچھ اورہی نام دینا ہوگا۔

اگرچہ فی الوقت مریخ کا سفرناقابل واپسی دکھائی دیتا ہے تاہم اگراس سیارے سے واپسی ممکن ہوئی تو لوگ انہیں پہچان نہیں پائیں گے بلکہ غالب امکان یہی ہے کہ اہل زمیں انہیں دیکھ کرڈرجائیں گے۔

مریخ کے سفرپرتحقیق کرنے والےسائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارے کی کشش ثقل وہاں جانے والے خلا بازوں کے جسم میں انتہائی بڑے پیمانے پرتبدیلیاں پیدا کردے گی، ممکنہ طورپران کی ناک اورکان بڑے ہوجائیں گے جبکہ ہاتھ اورپاؤں بھی ٹیڑھے ہوسکتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کشش ثقل انسانی جسم کی ہڈیوں اور پٹھوں یعنی ہماری شکل کو ترتیب دیتی ہے جب کہ مریخ یا دوسرے سیاروں پر کمزور یا طاقتور کشش ثقل کے باعث وہاں جانے والی مخلوق کی جسامت بھی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔

Comments

- Advertisement -