تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

انسان کا موڈ اور کیفیت بتانے والی ’سلیکون پٹی‘

لندن: برطانوی ماہرین نے گھڑی کی طرح ہاتھ میں پہننے والا سلیکون کا ایسا اسمارٹ بینڈ تیار کیا ہے جو انسان کی کیفیت اور موڈ کا بتا سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی موڈ بیم نے کلائی میں پہننے والا اسمارٹ بینڈ تیار کیا جس کو ’رسٹ‘ بینڈ کا نام دیا گیا ہے۔

اس بینڈ میں زرد (پیلے) اور نیلے رنگ کے دو بٹنوں کو شامل کیا گیا ہے جو انسان کے موڈ کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق پیلا رنگ خوشی اور مسرت کے احساس کا اظہار ہے جبکہ نیلا رنگ رنجیدگی اور اداسی کی نشانی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بینڈ کی مدد سے مالک یا باس ملازمین کے موڈ اور ذہنی حالت کے بارے میں جان سکے گا۔

موڈ بیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین نے گھروں میں بیٹھ کر کام کیا جس کی وجہ سے اُن کے مزاج تبدیل ہوگئے ہیں، اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بینڈ تیار کیا گیا تاکہ کمپنی کو علم ہوسکے کہ ملازم خوش ہے یا نہیں ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ بینڈ ملازمین کی نفسیاتی کیفیت کو جانچنے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بینڈ اسمارٹ فونز کی ایپ اور ویب سائٹ کے ساتھ مربوط ہے، جس کے ذریعے ملازمین کی حالت کو مسلسل نظر میں  مدد مل سکے گی تاکہ وہ ڈیوٹی ٹائمنگ میں بہترین کارکردگی پیش کرسکیں۔

کمپنی کے مطابق اس بینڈ کو دوستوں اور رشتےداروں کے درمیان سماجی تعلقات مضبوط بنانے اور رابطے بحال رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس بینڈ کی ایپ iOS اور Android اسٹور پر دستیاب ہے، جہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر کے بینڈ کو کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔

بینڈ کے طور پر استعمال ہونے والی سیلیکون پٹی موٹی ہے اور وہ واٹر پروف بھی ہے۔ یعنی اسے کام کرنے ، چہل قدمی کرنے اور نہانے کے دوران بھی پہنا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -