اسلام آباد: جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اپنی موٹر سائیکل سجانے کے لیے ٹرک آرٹ کا سہارا لے لیا.
تفصیلات کے مطابق اپنے دل چسپ ٹویٹس کے لیے معروف جرمن سفیر نے اپنی موٹر سائیکل پر ٹرک آرٹ کروا لیا.
سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت مارٹن کوبلر نے ٹویٹر پر چند تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اپنی ویسپا کے ساتھ ہیں، جس پر ایک مقامی آرٹسٹ نے ٹرک آرٹ کیا ہے.
مارٹن کوبلر نے لکھا: ’’اس خوبصورت پرزوں کو دیکھیں، جن سے میرا ویسپا تیار ہو رہا۔‘‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’’گزشتہ ماہ مجھے ویسپا برآمد کرنے کا اجازت نامہ مل گیا، تو سوچا کیوں نہ اس پہ ٹرک آرٹ کروائی جائے؟‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ یہ مجھے پہلے سے ہی پسند آنے لگا ہے، آپ لوگوں کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کھانے کھا کھا کر جرمن سفیر کا وزن بڑھ گیا، نئے کپڑے بنانے پڑ گئے
یاد رہے جرمن سفیر پاکستانیوں میں بہت مقبول ہیں۔ ان کے ٹویٹر پر لاکھوں فالورز ہیں۔ وہ باقاعدگی سے اپنے تجربات شیئر کرتے رہتے ہیں، جنھیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔
مارٹن کوبلر پاکستان کھانوں کے بھی دل دادہ ہیں اور ان سے متعلق اکثر اظہار خیال کرتے ہیں۔