تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

’گاڑی میں بیٹھ کر پوچھ رہا ہے لگتا ہے آپ لوگ تھک گئے ہیں‘

لاہور: وفاقی برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ سازشی فتنہ خود گاڑی سے خطاب کررہا ہے اور گاڑی میں بیٹھ کے پوچھ رہا ہے لگتا ہے آپ لوگ تھک گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہ پر بالٹی ڈال کر سیکیورٹی میں اور لوگ گرمی میں پیدل چل چل کر بے حال ہوگئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیسا بے حس اور بے شرم بندہ ہے، مگر کیا کریں کیسے نکلے گاڑی سے باہر، 2 کروڑ کو غربت میں دھکیلنے، 60 لاکھ کو بیروزگا کرنے والا گاڑی سے باہر نہیں نکل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسے پتہ ہے کہ مزدوروں کے ساتھ اس نے اپنی حکومت میں کیا کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی قیادت میں یوم مزدور پر پی ٹی آئی کا پیدل مارچ اچھرہ پہنچ گیا ہے، پیدل مارچ قرطبہ چوک اور لوئر مال سے ہوتا ہوا ناصر باغ پر ختم ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریلی کے ناصر باغ پہنچنے پر عمران خان ریلی کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

Comments