جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی: مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

جڑاںوالہ: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، عوام نوازشریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب کریں گے.

ان خیالات کا اظہاروزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نے جڑانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف وہ شیر ہے، جس نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نوازشریف نے ووٹ کے تقدس کی خاطرعوام سے رابطہ کیا ہے.

- Advertisement -

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل مسلم لیگ ن کے جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا، جلسہ کیا ہوتا ہے، کل پاکستانی قوم دیکھے گی نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا.

انھوں نے ن لیگ کے حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چھ دن پہلے لاہور میں خالی کرسیوں کا جلسہ ہوا تھا، کل جڑانوالہ اور فیصل آباد کے عوام اپنا جواب دیں گے. عوام نوازشریف کو دوبارہ منتخب کریں گے.نوازشریف ووٹ کے تقدس سےمتعلق عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے.

دہشت گردی میں واضح کمی پاکستان کےعزم اورسچائی کی فتح ہے ،مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس کا ملزم جلد انجام کو پہنچے گا، سینیٹ اورعام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، مخالفین کی تمام امیدیں‌ خاک میں‌ مل جائیں‌ گی.

یاد رہے کہ آج اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں