اشتہار

پہلے لاڈلہ اب معصوم بنا کر مسلط کیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پہلے لاڈلہ اب معصوم بنا کر مسلط کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مرضی لاڈلہ بنا لو، جب مرضی معصوم بنا دو کیا عوام بھیڑ بکڑیاں ہیں یہ نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو ملک سے کھیل کھیلے، معیشت تباہ کرے، اسے معصوم کہتے ہیں جسے سیاسی دہشت گرد کا سرٹیفکیٹ ملنا چاہیے وہ معصوم ہے؟ انہوں نے معصومیت میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئی تو آئین و قومی اسمبلی توڑی، انفارمیشن منسٹر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سے اسمبلی تڑوائی کیا یہ معصوم شخص ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ آئین توڑا گیا عدم اعتماد آئین میں درج ہے سازش نہیں، سیکریسی ایکٹ کو معصوم آدمی نے توڑا سائفر سے کھیلنے کی ہدایت بطور وزیراعظم دے کر آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دو، عدالت بلائے تو زیبا جج کو دھمکی دو، نو مئی کو شہدا کو رینجرز و پولیس کی گاڑیاں جلاؤ، زمان پارک میں پیٹرول بم کی ٹریننگ دی، تم معصوم ہو؟ تم جناح ہاؤس جلا دو میٹرو جلا دو، معصوم کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، سپریم کورٹ میں گاڑی میں بٹھاکر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی دہشت گرد کو معصوم کا لقب دیا جا رہا ہے، ملک کے ساتھ غداری کا آپ کو جواب دینا پڑے گا، پہلے کہتے تھے نااہل ہے، سائفر کا ڈرامہ آیا تو کہا معصوم ہے اسمبلی توڑ دو، جب مرضی معصوم بنا دو جب مرضی لاڈلا بنا دو عوام بھیڑ بکریاں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں