اشتہار

میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ترمیمی) بل منظوری کے مراحل میں ہے: مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے آسٹریلیا کے پاکستان میں سفیر نیل ہاکنز نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آسٹریلیا کے پاکستان میں سفیر نیل ہاکنز سے ملاقات کی ہے، اس دوران دوطرفہ تعلقات، معاشی استحکام، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آسٹریلیا کے سفیر نیل ہاکنز نے موجودہ حکومت کے معاشی استحکام، آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کاوشوں کو سراہا، اس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق حکومت نے معیشت کے لئے  ٹھوس اقدامات اٹھائے، حکومتی اقدامات کی بدولت ملکی معیشت میں مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کے بارے میں بھی آسٹریلیا کے سفیر کو آگاہ کیاگیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کونسل معاشی بحالی کیلئے پالیسی کی پیشنگوئی، تسلسل اور موثر نفاذ کو یقینی بنائے گی، حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سفیر کو بتایا کہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی  آزادی اظہار رائے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا، جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ترمیمی) بل منظوری کے مراحل میں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں برس بجٹ میں صحافیوں، فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے، پہلی بار فلم انڈسٹری کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے، اسکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستانی ثقافت، تہذیب و تمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی سفیر نے کہا کہ آسٹریلیا کی کمپنی ریکوڈک منصوبہ پر بلوچستان میں کام کر رہی ہے، ریکوڈک منصوبہ بلاشبہ پاکستان کی ترقی کا دروازہ کھولے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں