اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

بلاول سندھ حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر داخلہ پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کراچی میں قائداعظم میوزیم کے دورے میں آئی ہوئی تھیں اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کو تمام سیاسی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

انہوں نے بلاول بھٹو زردای کی جانب سے چوہدری نثار کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی ان کا اہم کردار ہے لہذا ان کو برطرف کرنے کا مطالبہ جائز نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول بھٹو چوہدری نچار کو ہدف تنقید بنانے کے بجائے سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر دھیان دیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سڑکوں کا برا حال ہے اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میئسر نہیں جب کہ غربت اور افلاس نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں