جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

کرپشن کے خاتمے پر دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کے ہر شعبے میں ترقی کریں گے اور تمام صوبوں میں یکساں ترقیاتی کام کروائیں گے۔

مریم اورنگزیب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے پنجاب آکر حکومت کے کام دیکھیں انشاءا للہ تنقید کرنے والوں کے پاس کہنے کو کچھ نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بقیہ صوبوں میں بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے تمام صوبوں میں یکساں ترقیاتی اسکمیں جاری کریں گے اور پورے ملک میں تعمیر وترقی کا جال بچھائیں گے۔

- Advertisement -

وزیرِ مملکت نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیےکاوشوں کی دنیا تعریف کر رہی ہے اور ملک کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ ملک میں آ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے ملک میں بجلی کی 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی جو اب کم ہو کر 3 سے 4 گھنٹے تک کی ہوگئی ہے جس سے ملکی معیشت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوسی لیول پرٹیلنٹ کو تلاش کر کےانٹرنیشنل لیول تک پہنچانے کی کوشش ہے جس سے نئے اور باصلاحیت لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں