بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

’آڈیو ثبوت ہےکوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو ثبوت ہےکوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا کسی کو کوئی ناجائز فائدہ نہیں پہنچایا گیا۔

وزیراطلاعات نے واضح کیا کہ بھارت سے بجلی کاپلانٹ عمران حکومت کی پالیسی اورقانون کےمطابق آیا گرڈ اسٹیشن کی تنصیب سے متعلق 18جولائی 2020 کا ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خود مختاری کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے رومیتہ شیٹی، اندردوسانج جیسے بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا چیخیں مار رہاہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ غصہ اس بات کا ہے شہبازشریف نےکوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی غصہ اس بات کا ہے شہباز شریف نے نہ ہی 5 قیراط کےہیرے مانگے ہیرے کیلئےحکومتی پالیسی بدلنے والا آج دوسروں پر بہتان تراشی کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں