اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

مریم نواز، وزیراعظم ہاؤس سے جھوٹ کی فیکٹری چلارہی ہیں: ترین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کاکہنا ہے کہ مریم نواز، وزیراعظم ہاوٗس میں جھوٹ کی فیکٹری چلارہی ہیں۔ یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو وزیر اعظم ہاؤس میں میڈیا سیل چلانے والوں کو عدالت لے کرجاؤں گا۔

اسلام آباد میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ دنیا میں پانامہ لیکس کا بحران چل رہا ہے اور وزیراعظم ہاوٗس کامیڈیا سیل، قوم کا پیسہ جھوٹ سازی اور مسلم لیگ ن کے لئے بلیک میلنگ میں صرف کررہا ہے۔

وزیراعظم ہاوس کے میڈیا سیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے مشاورت کررہے ہیں، سلسلہ بند نہ ہوا توبہت جلد وزیر اعظم ہاؤس میں میڈیا سیل چلانے والوں کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

- Advertisement -

جہانگیرخان ترین نے اپنے اور اپنے خاندان کے ٹیکس ریٹنرز دکھاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی اور خاندان کی ٹیکس دستاویزات سات روز میں قوم کے سامنے لائیں ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

جہانگیر ترین نے اعتراف کیا کہ لندن میں ان کا بھی گھر ہے مگر وزیراعظم کی طرح کوئی چیز اپنی ٹیکس ریٹرن سے چھپائی نہیں، بیرون ملک پیسوں کی تمام لین دین بنکوں سے کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے بچوں کے بھی باہر اثاثے ہیں مگر میں نے اپنے بچوں کے اثاثے اپنے گوشواروں میں ظاہر کررکھے ہیں، نواز شریف بتائیں کیا انہوں نے لندن میں اپنے بچوں کی جائیدادیں گوشواروں میں ظاہر کیں، اگر آپ کے پاس میری طرح اپنے کاروبار، اثاثوں اور جمع کرائے گئے ٹیکس کا ریکارڈ ہے تو ایک ہفتے میں سامنے لے آئیں، پاناما لیکس سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے مجھ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ میں نے پانچ سال میں 27کروڑ 44لاکھ جب کہ میری شوگر ملوں نے ایک ارب 83 کروڑ کا ٹیکس دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں