تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عدلیہ یہ روایت نہ ڈالے جو زیادہ گالیاں دے اسکے حق میں فیصلے ہوں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدلیہ ملک اور قوم کے حق میں فیصلے کرے، یہ روایت نہ ڈالے جو زیادہ گالیاں نکالے اسکے حق میں فیصلے ہوں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انھوں نے سازش اور جھوٹے خط کا ڈرامہ کیا، بیرونی سازش پٹ گئی تو انھوں نے قتل کی سازش کا بیانیہ اپنا لیا، اب انھوں نے خون اور آگ کا کھیل کھیلنے کی سازش بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے امریکی سازش کا بہانہ رکھا ہوا ہے، لیکن جب امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہیں تو بھیگی بلی بن جاتے ہیں، امریکی چینل پر  سازش کی کوئی بات نہیں کرتے،  بلکہ سر جھکا کر کہہ دیتے ہیں جوبائیڈن مجھ سے رابطہ نہیں کرتا۔

مریم نواز نے کہا کہ امریکا سمیت کسی ملک نے آپ کو منہ نہیں لگایا کیونکہ وہ آپ کو جھوٹا سمجھتے تھے، آپ جہاں جاتے تھے دوسرے ممالک کی چغلیاں کرکے آتے تھے، کوئی ملک آپ کے ساتھ کھڑا نہیں تھا، پاکستان کو آپ نے دشمنوں میں دھکیل دیا، کسی کو ضرورت نہیں جو آپ کے جھوٹے ڈرامے کا ایندھن بنے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے انقلاب یا کوئی بھی تحریک گھر سے شروع ہوتی ہے، عمران خان میں اتنی تفریق ہے، اگر یہ اتنی ہی آزادی کی تحریک ہے تو عمران خان اپنے بچوں کو برطانیہ سے واپس بلائیں اور فرنٹ پر کھڑے ہوں، یہ پاکستان کے بچوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ میرے لئے باہر آکر مار کھاؤ، اس شخص نے اپنے بچوں کو لندن میں بٹھایا ہوا ہے اور قوم کے بچوں کو دھوپ کے تھپیرے کھلانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر کوئی خوشی نہیں ہوئی، مریم نواز

رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ جب آپ نے آئین توڑا تو سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا، 12 بجے عدالت کھلی اور آپ کو آئین شکنی سے روکا گیا، انہوں نے کہا کہ عدلیہ یہ روایت نہ ڈالے جو زیادہ گالیاں نکالے اسکے حق میں فیصلے ہوں، عدلیہ ملک اور قوم کے حق میں فیصلے کرے، سوشل میڈیا کو مت دیکھیں، میڈیا کو مت دیکھیں اورقوم کے مستقبل کے حق میں فیصلےکریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہے، عمران خان نے کہا کہ میں میر جعفر اور میر صادق کو پہچان گیا، یہ اس نے ہمیں نہیں کہا، یہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہے، آج عمران خان کا چہرہ بتا رہا تھا کہ یہ پھنس گئے ہیں، وزیر اعظم اور وزیرداخلہ کو بھی کہا ہے عمران خان کو گرفتار نہ کریں اور آنے دیں، دیکھتے ہیں اس میں کتنا دم ہے۔

Comments

- Advertisement -