تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک وینٹی لیٹر پر ہے‘

صوابی: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے آج ملک وینٹی لیٹر پر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے بازوں، قومی مجرموں اور جادو ٹونے سے پاکستان کو چلانے والوں سے جان چھوٹ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کے پی کی جان بھی عمران خان سے چھوٹنی چاہیے، عمران خان نے 4 سال حکومت کی4 سیکنڈ کارکردگی پربات نہیں کرسکتے، جھوٹا خط ایک بہانہ تھا مقصد کارکردگی چھپانا تھا،عمران خان تمہارے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے تمہیں نکالا ہے، تمہارے اقتدارمیں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان ن لیگ سےٹکٹ مانگ رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان 4 سال ہیلی کاپٹر کے جھولے لیتا رہا اور عوامی مسائل سے بے خبر رہا، نااہلی کو سازش کے ڈرامے میں چھپانے کی کوشش کرو گے تو عوام یہ نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تباہی کے دہانے پرکھڑا تھا نہ بچایا جاتا تو معلوم نہیں کیا ہوجاتا، ملک کو درست راستے پر لانا ایک دو مہینے کا نہیں ایک دو سال کا کام ہے۔ عمران خان جتنی گند پھیلا کرگیا اس کو درست کرنے کیلئے ایک دوسال چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شکایت صرف یہ ہے جو ساتھ کھڑے تھے اب ساتھ دینےکو تیار نہیں ہے اور تمہاری غلاظت کا ٹوکرا افواج پاکستان کیوں اٹھائے، تمہاری غلاظت کا ٹوکرا تم کو خود اٹھانا ہے۔

Comments

- Advertisement -