اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

مریم نواز اور حمزہ شہباز میں اختلافات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کابینہ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات سامنے آگئے ، جس کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا معاملہ کٹھائی میں پڑگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حلف اٹھانے والے وزرا کوبھی تاحال قلمدان نہ مل سکے کیونکہ مریم نواز کی کوشش ہے کہ انکے قریبی اراکین اسمبلی وزیر بنیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے قریبی ساتھیوں کو کابینہ میں لانا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیرسلمان رفیق محکمہ صحت کا قلمدان لینے کے خواہشمند ہے جبکہ ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نے بھی ہیلتھ منسٹری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی قریبی عظمیٰ بخاری بھی تاحال کابینہ میں شامل نہیں ، ن لیگ میں سردجنگ کی وجہ سے پی پی بھی کوٹے کی باقی وزارتیں حاصل نہ کرسکی۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بجٹ کون پیش کرے گا یہ بھی سوالیہ نشان ہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں