وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کے بعد بھی کیوں شروع نہیں ہوسکا؟ اس کی وجہ مریم نواز نے بتادی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک معنی خیز ٹوئٹ کیا ہے جس سے پنجاب اسمبلی میں تاخیر ہونے کی وجہ ظاہر ہوگئی ہے۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنے ساتھ ہونے والے برتاؤ کو بھولی نہیں ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ اب کھیل کے اصول سب کے لیے ایک جیسے ہوں گے اور اس کھیل کو کیسے کھیلنا ہے ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
PMLN has NOT forgotten the treatment meted out to them. Now the rules of the game will be the same for everyone, else PMLN knows how to play it better. Insha’Allah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا۔ ان سے دھونس اور دھاندلی کے ذریعے عوام کا دیا گیا مینڈیٹ چھین لیا گیا۔
‘ پنجاب کی خدمت کرنا اور اس کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے ‘