تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عوام پر براہ راست گولیاں چلائی گئیں مذمت کریں گی؟ سوال پر مریم نواز کا انوکھا جواب

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ کل عوام پر براہ راست گولیاں چلائی گئیں مذمت کریں گی؟ جس پر مریم نواز نے انوکھا جواب دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز گزشتہ روز لاہور میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق پولیس اہلکار کمال احمد کے گھر تعزیت کے لیے آئی تھیں جہاں انہوں نے شہید کی بیوہ سے تعزیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی فون پر بات بھی کرائی تھی۔

بعد ازاں مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے کل ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جعلی انقلاب نکالنے والے عمران خان اس کے ذمے دار ہیں اور یہ انقلاب نہیں انتشار تھا۔

اس موقع پر مریم نواز سے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک عوام پر پولیس کی براہ راست فائرنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب ہی گول کر گئیں۔

صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ کل پولیس نے عوام پر براہ راست گولیاں چلائیں کیا آپ اس کی مذمت کریں گی؟ جس پر ن لیگ کی نائب صدر نے انوکھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پولیس کی براہ راست فائرنگ کی فوٹیج نہیں دیکھی تاہم ایک خاتون کی فوٹیج دیکھی جو پولیس والے کو گالیاں دے رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -