تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مریم نواز کا عوام کو اسحاق ڈار پر یقین رکھنے کا مشورہ، نتیجہ کیا نکلا!

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز عوام کو اسحاق ڈار پر یقین رکھنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن نتیجہ یہ نکلا کہ انھوں نے عوام پر آج پیٹرول بم گرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کل پاکستان پہنچنے پر مریم نواز نے عوام کو اسحاق ڈار پر یقین رکھنے کا مشورہ دیا، لیکن اسحاق ڈار نے آج ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ ہو گیا، چند دن پہلے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پہلے اشرافیہ سے قربانی لیں گے پھرعوام سے قربانی مانگیں گے۔ جمعے کو ایک تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار خود قرار دے چکے ہیں کہ پاکستان کی ترقی اور خوش حالی اللہ کے ذمے ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائی تو مریم نواز نے فیصلے پر اعتراض کیا، اور نواز شریف نے بھی سخت مخالفت کی تھی،اور مریم نواز نے فیصلے کے خلاف ٹوئٹ بھی کیا تھا۔

شہریوں کا سوال ہے کہ اگر نواز شریف اور مریم نواز پہلے عوام پر بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں تھے تو آج پیٹرول اور ڈیزل پینتیس پینتیس روپے مہنگا کیوں کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم رہنما جب اپوزیشن میں تھے تو پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو ذخیرہ اندوز مافیا کے لیے اربوں روپے کا جیک پاٹ قرار دیتے تھے، اور پی ٹی آئی حکومت کو ڈراؤنا معاشی خواب گردانتے تھے۔

شہباز شریف نے پیٹرول قیمتوں میں فوری 70 روپے کمی کا مطالبہ کیا تھا، مریم نواز، بلاول زرداری، خواجہ آصف، احسن اقبال، حمزہ شہباز اور شیری رحمان سب کا اپوزیشن میں رہتے ہوئے پیٹرول قیمتوں پر سخت تنقید سامنے آئی۔

یکم فروری سے قبل پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا ملبہ مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی پر ڈال دیا گیا

احسن اقبال نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو مافیا کے لیے اربوں کا جیک پاٹ قرار دیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈراؤنا معاشی خواب بن چکی ہے، احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر خزانے کو بھرنے کے لیے چور ہتھکنڈے کےاستعمال کاالزام بھی لگایا۔

بلاول کہا کرتے تھے کہ پیٹرول بم گرا کر ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا، حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ دنیا میں مہنگائی سب سے زیادہ پاکستان میں بڑھی، مریم نواز کہتی تھیں کہ پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، خواجہ آصف شرم دلاتے تھے کہ بجلی کی قیمت بھی بڑھے گی، اور شیری رحمان نے کہا تھا کہ عوام کو بچانے کا کوئی منصوبہ نہیں، وہ دہائی دیتی تھیں کہ خدارا عوام پر رحم کریں۔

Comments

- Advertisement -