وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے کیحلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر سیل فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد منور کیخلاف مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے، ملزم شہزاد منور نے ایکس پر مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کیں۔
سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیارمل گیا
ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ مریم نواز کے معاون خصوصی نے ان کی یو اے ای کے صدر کے ساتھ تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے 5 جنوری کو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے قابل اعتراض ایڈیٹنگ کر کے وائرل کیا تھا۔