اشتہار

مریم نواز اپنے والد کے نقش قدم پر، ن لیگ نے دلچسپ تصویر شیئر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں یہ ہم نہیں بلکہ ن لیگ نے کہا ہے اور ایک دلچسپ تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج پولیس ٹریننگ کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس کی وردی پہن کر شرکت کی جس کے بعد ن لیگ نے ایک دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اس کے ساتھ ہی کیپشن لکھا جس میں کہا گیا کہ مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج لاہور میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی جس میں انہوں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بننا آسان کام نہیں تھا۔ انہوں نے یہاں تک پہنچنے کے لیے یں آگ کا دریا عبور کیا اور تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی ہونے کے باوجود انہیں خود کو ثابت کرنا پڑا۔

ان کی پولیس وردی میں تقریب میں شرکت پر جہاں سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور کسی نے انہیں اے ایس پی مریم نواز لکھا تو کسی نے لکھا ’ہاں جی ہے کسی کی چیف منسٹر اتنی پیاری‘۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تعریف و توصیف کے دوران مسلم لیگ ن بھی آن وارد ہوئی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ماضی اور حال کی ایک دلچسپ تصویر پوسٹ کر دی۔

ن لیگ کی جانب سے جاری تصویر میں ایک جانب 80 کی دہائی میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کو ایک تقریب میں پولیس وردی میں ملبوس دکھایا گیا تو دوسری جانب ان کی صاحبزادی کی وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت میں آج پولیس وردی میں ملبوس تصویر لگائی گئی۔

ن لیگ نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن کر خواتین افسران سمیت پنجاب پولیس کے لیے مثال قائم کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں