اشتہار

پاناماکیس: مریم نوازکو کلین چٹ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےپاناما کیس فیصلے میں وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکو کلین چٹ دے دی۔

تفصیلات کےمطابق پاناماکیس میں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز پرالزام عائد کیاگیاتھاکہ وہ لندن میں موجود جائیدادوں کی مشترکہ بینیفشل اونر ہیں۔

سپریم کورٹ میں مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف سمیت دیگر درخواست گزاروں نے الزام عائد کیاتھاکہ چونکہ وہ اپنے والد کی زیرکفالت ہیں لہذا وزیراعظم مےفیئرفلیٹس کی ملکیت اپنے اثاثوں میں ظاہرکریں۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہاکہ مریم نے اپنے والد سے قیمتی تحائف وصول کیے اس کےباوجود یہ ثابت نہیں ہوتاکہ وہ اپنے والد کی زیرکفالت ہیں۔

عدالت عظمیٰ کے لارجر بینچ کاکہنا تھا کہ ہم نے اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ مریم نوازکئی زرعی زمینوں کی مالک ہیں اور ان سے آمدنی حاصل کرتی ہیں اور کمپنیوں میں 20 کروڑ سے زائد شیئرز رکھتی ہیں۔

مریم نواز کےشوہربھی ریٹائرڈ فوجی افسر کی حیثیت سے پینشن کی مد میں اچھی خاصی رقم وصول کرتے ہیں،علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے بھی مریم کےشوہر تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ کےبینچ کے مطابق قانونی اعتبار سے اس قدر شواہد موجود نہیں کہ مریم نواز کو نوازشریف کا زیر کفالت ظاہر کیا جاسکے،لہذا ہم کیس کے اس پہلو پر مزید مباحثے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔


پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم


واضح رہےکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما لیکس کے تاریخی مقدمے کیس کی مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیاتھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں