تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

نواز شریف کو نااہل کرنے والوں کو رسوائی ملی، مریم نواز

گجرات : سابق نااہل وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ الزام ثابت کرنے سے پہلے نواز شریف کو نااہل کرنے والوں کو رسوائی ملی، کبھی نہیں سنا کہ منصف بھی قسمیں کھاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز نے کہا کہ منصفوں کو انتقام کی اتنی جلدی تھی کہ تحقیقات سے پہلے ہی فیصلہ سنا دیا گیا، ابھی تک فیصلہ ہی نہیں ہو سکا کہ نواز شریف پر الزام کیا لگایا جائے؟

انہوں نے جلسے کے شرکا سے سوال کیا کہ آپ نے کبھی سنا ہے کہ بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کوئی منصف قسمیں کھاتا ہے؟ جتنی جلدی آپ کے لیڈرکیخلاف عدالتوں سے فیصلے آرہے ہیں اتنی ہی تیزی سے عوام کی عدالت بھی اپنے لیڈر کے حق میں فیصلے دے رہی ہے۔

اس کی مثال جی ٹی روڈ ریلی، لودھراں اور سینیٹ الیکشن ہیں، میں ہرایم این اے اور ایم پی اے کو سلام پیش کرتی ہوں کہ وہ ثابت قدم رہے اور انہوں نے نئی تاریخ رقم کی، نہ بکے نہ دھوکہ دیا اور نہ ہی پیچھے ہٹے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کو ن لیگ کا نام و نشان چھین کر اور نوازشریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کرکے کیا ملا؟ اللہ تعالیٰ کو عاجزی پسند ہے تکبر نہیں، نوازشریف کے مخالفین کے ماتھوں پر لکھا ہے کہ انہیں 2018ءکے عام انتخابات میں اپنی شکست واضح طور پر نظرآگئی ہے۔

اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے یہ سنتے آئے ہیں کہ لوگ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قسمیں کھاتے ہیں لیکن یہ کبھی نہیں سنا کہ منصف قسمیں کھاتے پھریں، آپ کو عوام اور اللہ کی عدالت میں بھی جواب دینا ہوگا۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ پانامہ کیس کو تین دن بعد چھ ماہ مکمل ہونے کو ہیں اور اب تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ نوازشریف پر الزام کیا لگانا ہے، ایک کے بعد ایک جھوٹا ریفرنس آرہاہے، آف شور کمپنی رکھنے والا اہل ہو گیا، جس کی کوئی آف شور کمپنی نہیں وہ نااہل ہوگیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

 

Comments

- Advertisement -