بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

مراد علی شاہ کو طعنہ دے کر مریم نواز خود ہیلی کاپٹر پر سوار ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہیلی کاپٹر کا طعنہ دے کر مریم نواز خود ہیلی کاپٹر پر سوار ہوکر راجن پور پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بجلی نرخوں میں کمی پر سندھ اور پنجاب آمنے سامنے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مراد علی شاہ کے طنز کا طعنوں سے جواب دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی نےکہابجلی کےبلوں میں دوماہ کاریلیف دینابے وقوفی ہے،اس بات پر ہنسی آئی ، کیا کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا بےوقوفی نہیں ، پروٹوکول ،جہازوں اور گھروں پر خرچ بے وقوفی نہیں؟

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہیلی کاپٹر کا طعنہ دے کر وزیراعلیٰ پنجاب خود ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب فاضل پورمیں کیمپ میں متاثرین کے ساتھ جاکر بیٹھ گئیں، خواتین کو دلاسہ اور بچوں کو تحفے دیے، کھانے اور رہنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے ریلیف کیمپ میں موجود بیمارخاتون کےعلاج کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہی ہوں، اگلے سال راجن پور کی آبادیوں میں سیلاب نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں