جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

طلبہ کو سائیکل کے فوائد سے آگاہ کیا جانا چاہیے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سائیکل کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طلبہ کو اس کے استعمال کے فوائد سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سائیکل انسانی صحت اور تحفظ ماحولیات کیلیے بہترین سواری ہے، شہروں میں ازسرنو سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ میں آج بھی سائیکل کو بطور سواری استعمال کیا جاتا تو یہاں کیوں نہیں؟ سائیکل کو اپنا کر صحت اور قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے، یہ نہ صرف ایندھن کی بچت کرتی ہے بلکہ آلودگی اور بیماری سے بچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں آج جس مقام پر ہوں وہ والدین کی تربیت کا ثمر ہے: مریم نواز

مریم نواز نے ہدایت کی کہ اسکول اور کالجز کے طلبہ کو سائیکلنگ کی ترغیب دی جائے، صحت مند طرز زندگی کیلیے اس کے استعمال کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یو این او بھی 2018 سے سائیکل کو سستی اور ماحول دوست سواری قرار دے کر اس کی اہمیت کا اقرار کر چکی ہے، صحت مند اور محفوظ ماحول کیلیے سائیکلنگ کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں