پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مریم نواز کی پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے اور کارکنوں کی گرفتاری پر ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباشی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے اور کارکنوں کی گرفتاری پر ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباشی دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے پر ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے کیخلاف کارروائی کرنے والے ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباشی دیتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کردی۔

.

اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے کارروائی پرڈی پی او کو شاباشی دی ، ڈی پی او کو شاباشی ذاتی خواہش پوری کرنے پر دی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم کے ٹویٹ نے ثابت کیا کہ اس غنڈہ گردی کےتانےبانےرائیونڈ سےملتے ہیں، یہ جب حکومت میں آتے ہیں سرکاری ملازمین ان کےذاتی ملازم بن جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں