ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عدلیہ ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت کرے گی تو ملک کیسے چلے گا، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدلیہ ایگزیکٹو کام میں مداخلت کریں گے تو ملک کیسے چلے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج نے بائیک اسکیم روک دی کہا لڑکے یہ لڑکیاں چھیڑنے بائیکوں پر کالج جائیں گے، یہ تو وہی بات ہوگئی کہ روٹی سستی کیوں کی، لوگ زیادہ کھائیں گے تو بیمار ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر عدلیہ ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت کرے گی تو ملک کیسے چلے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبے ہی روکے جاتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ افسوس ہے کہ جب دفاعی اداروں پر حملے کی ترغیب کی جاتی ہے تو اس وقت کوئی عدالت حرکت میں نہیں آتی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے بچوں کو نہیں سکھانا کہ مار دو مرجاؤ، ن لیگ نے کبھی قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنا نہیں سکھایا، اب ہم بہت جلد طلبا کے لے بائیکس کا پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ چیف منسٹر اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے 16 ہزار بچوں نے اپلائی کیا، بچوں اور بچیوں کو ان سہولت کی ضرورت تھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 16 ہزار بچوں میں سے ہم نے ایک ہزار بچے لیے ہیں، اسکلز پروگرام کے کورسز کے بعد بچوں کو انٹرنیشنل سرٹیفکٹس دلائے جائیں گے، ٹیوٹا انسٹیوٹ میں بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں