تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ہم عوام کو ریلیف نہیں دے پا رہے ہیں، مریم نواز کا اعتراف

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اعتراف کیا ہے کہ ہم عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہیں دے پا رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ مجبوری ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی پڑ رہی ہیں اور اسی لیے چاہنے کے باوجود عوام کو اس مہنگائی میں ریلیف نہیں دے پا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ پاکستان نے پہلے معاہدہ توڑا تھا، اب پہلے قیمتیں بڑھائیں اور تو پھر پیسے دیں گے۔ ن لیگ کو کوئی شوق نہیں کہ اپنا سیاسی کیریئر خراب کرے۔ ہم پر بہت پریشراور بوجھ ہے لیکن ن لیگ کو کوئی شوق نہیں کہ اپنا سیاسی کیریئر خراب کرے۔ آئی ایم ایف سے یہ معاہدے گزشتہ حکومت کے کیے گئے تھے۔

ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی پر الزام دہراتے ہوئے کہا کہ انہیں ترقی کرتا پاکستان ملا تھا جس کو انہوں نے کھائی میں دھکیل دیا۔ نالائقی نااہلی اتنی شدید تھی کہ پاکستان کو حکومت نہیں آئی ایم ایف چلا رہا ہے۔ اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ جاتے جاتے آئی ایم ایف کے معاہدے کو توڑ گئے۔ انھوں نے خود کو تو بچا لیا مگر پاکستان کو مشکلات میں جھونک دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی معیشت ایسی چیز نہیں کہ راتوں رات بدل جائے۔ معیشت خراب کرنے میں 4 سال لگائے اب ہم بہتری لا رہے ہیں۔ نواز شریف اور ن لیگ نے اصولی موقف ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اپنایا تھا، اس کے لیے قربانی تو دینا پڑے گی۔ اقتدار کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہم جانتے تھے پھر بھی قربانیاں دیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم پر آج سیاسی انتقام کا الزام لگایا جا رہا ہے لیکن سیاسی انتقام تو وہ تھا جو ہمارے ساتھ ہوا تھا مگر ہم نے سیاسی انتقام کے آگےسر نہیں جھکایا۔ انہیں تو ابھی ہاتھ لگا ہے نہ انگلی۔ حکومت نے انتقام پر مبنی ایک بھی کیس بنایا ہے تو مجھے بتائیں۔ ابھی تو انصاف بھی شروع نہیں ہوا لیکن حساب اور انصاف ہوگا اور قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔ آپ کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ جیل اور ڈیتھ سیل کیا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے فائدے اور نقصان کو پہچانتی ہے۔ دباؤ مجھ پر یا میری جماعت پر نہیں بلکہ ان پر ہے جنہوں نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے۔ ہم تو نظریں بچھائے بیٹھے ہیں کہ آپ بھی جیل کی ہوا کھا کر دیکھیں لیکن اس تحریک کا آغاز زمان پارک سے ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ عام انتخابات ہوں یا ضمنی، ہمیں ہر چیز کی تیاری رکھنی ہے اور ہم نے زور وشور سے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کے پیچھے جن لوگوں کا ہاتھ تھا سب کو پتا ہے۔ ماضی میں ان کو جتوایا گیا لیکن اب جنوبی پنجاب اور ملتان سے بھی ن لیگ جیتے گی۔ ہم بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کریں گے۔ جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ ن لیگ ہی پورا کرے گی۔ ہم جھوٹے وعدے اور ڈراما نہیں کریں گے بلکہ اس پر عمل کرکے بھی دکھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -