بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

والد کی طبیعت ٹھیک نہیں، رات بھر انجائنا کی شکایت رہی: مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد میاں‌ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، رات بھر انجائنا کی شکایت رہی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کے ذاتی معالج کو ساتھ لے کر آئی تھی، ان کی طبیعت بہتر نہیں.

انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا بلڈ پریشر ذہنی دباؤکی وجہ سے ٹھیک نہیں، کل رات بھر دوبارہ انجائنا کی شکایت رہی، ڈاکٹر نے ان کی دوائیاں میں تبدیلی کی ہے، جمعرات کو نوازشریف خرابی صحت کے باعث ملاقاتیں نہیں کریں گے.

بلاول بھٹو سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کل بھی بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا، آج بھی کرتی ہوں.

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

مریم نواز نے کہا کہ بلاول نوازشریف کی عیادت کے لئے آئے تھے، بیماری ہی پربات ہوئی، البتہ بلاول بھٹو کے ساتھ میاں صاحب کی سیاسی گفتگو بھی ہوئی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی ملاقات میں ہونے والی گفتگو کا مجھے زیادہ علم نہیں.

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں‌ میاں نواز شریف سے ملاقات کی تھی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں