تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

مریم نواز کی دھمکیاں، کارکنوں‌ کو ریاستی ادارے کے خلاف اکسانے کی کوشش

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے کارکنوں کو ریاستی ادارے کے خلاف اکسانے کی کوشش کی اور دھمکیوں پر اتر آئیں۔

مسلم لیگ ن کے یوتھ کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے دھمکیاں دیں اور کارکنوں کو اکسایا کہ وہ 26 مارچ کو ہر صورت قومی احتساب بیورو کے دفتر پر پہنچیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’اتنی بری طرح ڈرے ہوئے ہیں کہ نیب کا 26مارچ کا نوٹس دے دیا، مریم نواز نیب آئےگی، فکرنہ کرو، جوتمہاری جان نکلی ہوئی تھی اسے واپس جانے نہیں دیں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’آپ سب میرے ساتھ 26 مارچ کو نیب چلیں اور بتادیں کہ اب مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے، ہمارےلیڈرکو کوئی گالی دے یا جوتامارےتو جواب میں اُس کا منہ توڑ دیں گے‘۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کے بارے میں اگر کوئی بات کرے گا تو اُس کی زبان کھینچ لیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ سمجھتےہیں مریم کو قابو کر لو تو شاید حکومت مخالف تحریک میں کمی آجائے مگر یہ ان کی بھول ہے، میں کسی سے نہیں ڈرتی، ڈیتھ سیل میں اکیلی رہ کر آئیں ہوں، عزت و موت نیب یا عمران خان کے ہاتھ میں نہیں، ہم بہت قربانیاں دے چکے اب حساب لینے کا وقت آگیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم:’سینیٹ میں‌ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا‘

قبل ازیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت پی ڈی ایم رہنما اور کارکن ساتھ ہوں گے، چھبیس مارچ کو طلبی کی جو وجہ بتائی گئی اس سے ثابت ہوگیا نیب ایک کٹھ پتلی ادارہ ہے۔

Comments

- Advertisement -