سرگودھا: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چار سال دونوں میاں بیوی پیسہ بناتے،لوٹتے رہے اوربیچتے رہے یہ صرف ہاتھ نہیں ، سر سے پیر تک چوریوں اور ڈاکے سے رنگا ہوا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ المعروف گھڑی چور کال کھول کر سن لو جو تمہیں کندھوں پر بٹھا کر لائے وہ گھر چلے گئے میں تمہارے سہولت کاروں کو بےنقاب کرونگی۔
یہ بھی پڑھیں: ’شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکر نہ کریں انکا احتساب کریں‘
سینئر نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ صادق اور امین نے جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اسے پنجاب نہیں پی ٹی آئی پاکستان کا صدر لگایا اسکے کارنامے دنیا میں مشہور ہیں۔
ورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پہلی جیل بھرو تحریک دیکھی ہے کہ پولیس اعلان کررہی ہے گرفتاری دےدو،جیل بھرو تحریک میں آگے یہ بھاگ رہے تھے پولیس پیچھے پیچھےتھی،کل گرفتاری دینےوالے آج کہہ رہےہیں ہمیں چھوڑ دو۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو یاد ہیں نا کہ مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑ کر نوازشریف شیر کی طرح بیٹی کا ہاتھ پکڑ کرگرفتاری دینے آیا تھا، آج اس کے گرفتاری کو پانچ سال پورے ہوگئے ہیں۔