تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

’عوام پر مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے‘

سرگودھا: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں عوام سے سوال کیا کہ کیا ہمیں حکومت میں رہنا چاہیے یا چھوڑدینا چاہیے، نوازشریف حکومت چھوڑتا ہے تو آئندہ کیلئے دوتہائی اکثریت دوگے؟ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف حکومت چھوڑ دے گا عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پوچھتا ہے ایک مہینے کیلئے حکومت میں کیا کرنے آئے تھے ہم اس لیے آئے کہ عمران خان اگلے الیکشن پر بھی ڈاکے کی تیاری کرچکا تھا ہم نےعمران خان کے اگلے الیکشن پرڈاکے کا راستہ روک دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ایک فتنے کا نام ہے چار سال پاکستان کی تباہی اور بربادی ہوئی اور عمران پوچھتا ہے4 ہفتے میں شہبازشریف نےکیا کیا وہ 40 تقریریں کرچکا ایک منٹ بھی کارکردگی پر نہیں بولا اور جھوٹےخط کا ڈرامہ لے آیا ثبوت نہیں دیئے اپنے قتل کی سازش کا ڈرامہ لے آیا اور ثبوت نہیں دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہارے پاس اپنے ڈرامے کے ثبوت نہیں ہیں لیکن تمہارے خلاف عوام کے پاس بڑے بڑے ثبوت ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ڈالر کی قیمت آسمان پر پہنچی تو اس جرم کا ثبوت عمران خان ہے، معیشت کی تباہی کا ثبوت عمران خان  ہے، آج پیٹرول کی قیمت بڑھانا پڑی تو اس جرم کا ذمہ دارعمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیلئے کسی چیز کی قیمت ایک روپے بڑھانا بھی مشکل تھا، نواز شہبازشریف کہتے ہیں کسی چیز کی قیمت بڑھاتا ہوں تو دل پرقیامت گزرتی ہے شہباز شریف حکومت چھوڑدے گا لیکن عوام کومشکل میں نہیں ڈالے گا۔

Comments

- Advertisement -