جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ملک پرایک اورحملہ مکمل ناکام ہوگیا ،مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ بائیس اپریل کو وزیراعظم نے ہی سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی، ملک پرایک اورحملہ مکمل ناکام ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ بات ریکارڈ پر ہے کہ وزیراعظم نے ہی بائیس اپریل کو سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی۔

 

- Advertisement -

مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دھرنے کی کال مؤخر کرنے پر کہا کہ ملک پر ایک اور حملہ مکمل ناکام ہوگیا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ فوراً پسپا ہونے والے شرمندگی سے سبق سیکھیں گے۔

 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگوں کی عزتیں اچھالنے سے کبھی عزت ملتی اورنہ ہی سازشیں کرنے سے کبھی کامیابی نہیں ملتی ہے۔


مزید پڑھیں: تحریک انصاف کل یوم تشکر منائے گی


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد دھرنا مؤخر کرتے ہوئے اسلام آباد پیریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہمارا مقصد پورا کردیا ہے۔


مزید پڑھیں : پانامہ لیکس کیس ، سپریم کورٹ کا فریقین سے تحریری جواب طلب


یاد رہے گزشتہ روز پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے پانامالیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کی تجویز دی تھی جبکہ وزیراعظم اوران کے اہلخانہ کو2 دن میں جواب داخل کرانے کا حکم دیا اور فریقین سے ٹی اوآرز اور کمیشن کی تجویز تحریری طور پر طلب کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں