اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی تو سکون کی نیند آئی، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر کل رات سکون کی نیند آئی اب مشکل وقت ختم ہوگیا آنے والا ہر دن اچھی خبر لے کر آئے گا۔

لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور نواز شریف کا تھا ہے اور رہے گا، 17 جولائی کو مخالفین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، گزشتہ 4 سال کے دوران لاہور لاوارث اور یتیم تھا، لیکن اب لاہور ایک بار پھر پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرنے والوں کے پاس واپس آگیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں تو حمزہ شہباز کی انتخابی مہم چلارہی ہوں، جس نے عید پر 24 گھنٹے میں پورے پنجاب کی سڑکیں صاف کردیں، کیا عثمان بزدار نے پنجاب کیلئے کوئی ایک ترقیاتی کام کیا، عمران خان سے پوچھنا بنتا ہے وہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کہاں ہے، عمران خان خود کٹھ پتلی تھا اسی لیے اس نے پنجاب میں بزدار کٹھ پتلی رکھا ہوا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے 4 سال ضائع ہوگئے ورنہ آج پنجاب کی ترقی کہاں ہوتی، یہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کی جنگ نہیں، لاہور اور پنجاب کی ترقی کی جنگ ہے، شہباز شریف کے لیے مشہور تھا کہ کسی کے دانتوں میں فاصلہ ہو تو وہاں بھی پل بنا دے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ریلیف ملنے پر ہم سب کو اطمینان ہوا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی تو سکون کی نیند آئی، مشکل وقت ختم ہوگیا آنے والا ہر دن اچھی خبر لے کر آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں