اشتہار

مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کو پالیسی بیانات دینے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیپٹن (ر) صفدر کی پارٹی قیادت پر تنقید کا ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے نوٹس لے یا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کو پالیسی بیانات سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں انتشار کا سبب بننے والے بیانات سےگریز کیا جائے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے اے آر وائی نیوز پر انٹرویو میں پارٹی قیادت پر تنقید کی تھی۔

- Advertisement -

کیپٹن (ر)صفدر نے قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دینے کو نوازشریف کی بڑی غلطی قرار دے دیا اور غلط فیصلوں پر اپنی ہی قیادت پر برس پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو پارٹی میں کہیں بھی نہیں سمجھتا اورنہ ہی خواہش کی، خواہشوں کےپیچھےبھاگتا تو کسی بڑے عہدے پر ہوتا۔

ن لیگ کے سینئر رہنما نے ایکسٹینشن کا ووٹ دینے کو نوازشریف کی بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس دن ہم نےقمرباجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دیا توہمارابیانیہ دفن ہوگیا، ہم نے ووٹ کوعزت دو کےبیانیےکوبےعزت کردیا، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب نہیں چلےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں