مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے عالمی یوم خواتین پر نیب تحویل میں خود پر گزری کہانی سنا دی۔
مریم نواز نے عالمی یوم خواتین پر ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ میں نیب کی پہلی خاتون مہمان تھی اور وہاں خاتون ملزمان کیلیے کوئی الگ کمرہ نہیں تھا، مجھے خاتون ملازمین کے کمرے میں رکھا گیا تھا جو شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب تعمیر کروایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین سے تفریق میں پاکستان کا نمبر افغانستان سے کچھ ہی اوپر ہے، خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندوں کو سزا نہیں ملتی جبکہ اس کے برعکس متاثرہ خاتون کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔
متعلقہ: میرے پاس فیض حمید سے متعلق ثبوت ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے بتایا کہ فاطمہ جناح، کلثوم نواز (والدہ) اور بے نظیر بھٹو شہید میری رول ماڈل ہیں، کلثوم نواز نے آمر کا مقابلہ کیا جو آسان نہیں تھا۔