اشتہار

مریم نواز آج ساہیوال میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج ساہیوال میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز آج سےساہیوال کا2روزہ دورہ کریں گی اور تنظیمی کنونشن سےخطاب کریں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی زیرصدارت کل ساہیوال میں تنظیمی اجلاس ہوگا، جس مین پارٹی کےمقامی صدوراورجنرل سیکرٹری شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے،کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ مریم نوازسوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگ کےعہدیداروں سےملاقات کریں گی۔

اسلام آباد:مریم نوازنےیکم فروری سےتنظیمی دوروں کاآغازکیاتھا، وہ بہاولپو،ملتان،ایبٹ آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورسرگودھاکادورہ کر چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں