جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مریم نواز پولیس کے بعد اب کس فورس کی وردی پہنیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے لیے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوا لی ہے، وہ ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں پہنیں گی۔

محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں پنجاب پولیس کی وردی پہنی تھی۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے لکھا تھا کہ پولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس وردی پہننے کی حقدار ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ سینٹرل پولیس آفس کو سیکڑوں پیغامات موصول ہوئے جس میں پولیس اہلکاروں نے اس اقدام کو سراہا۔

ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ خواتین پولیس افسران تقریب کا جشن منارہی ہیں اور انہوں نے یونیفارم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے اور ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

اہم ترین

الفت مغل
الفت مغل
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

مزید خبریں