اشتہار

مریم نواز کا شاہانہ پروٹوکول، حکومتی اقدامات ہوا ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: وزیراعظم چچا کے بچت سے متعلق دعوؤں کو بھتیجی مریم نواز نے ہوا میں اڑادیا۔

مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر آج کل پنجاب میں اپنی جماعت کے ورکرز کنونشن سے خطابات کررہی ہیں، کوئی عوامی عہدہ نہ ہونے کے باوجود ان دوروں کے دوران مریم نواز کو مکمل اور شاہانہ پروٹوکول دیا جارہا ہے۔

جس کی ایک نظیر گذشتہ روز سرگودھا میں ہونے والے مسلم لیگ نون کے ورکرز کنونشن کے دوران دیکھنے کو ملی جہاں مریم نواز کو ایک دو نہیں بلکہ 18 گاڑیاں فراہم کی گئیں جن میں بیشتر گاڑیاں پولیس اسکواڈ کی تھیں جبکہ کچھ گاڑیاں کیمرے کی آنکھ سے بھی بچ نکلیں۔

- Advertisement -

مریم نواز کے اس شاہانہ پروٹوکول نے ان کے چچا وزیراعظم شہباز شریف کے ان حکومتی دعوؤں کو ہوا میں اڑادیا جو انہوں نے دو روز قبل اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران صادر کئے تھے۔

ان جلسے جلوسوں میں خود مریم نواز کہتی رہیں ہے کہ وہ حکومت میں نہیں ہیں، اس کے باوجود یہ لاؤ لشکر، یہ شاہانہ پروٹوکول کیس حیثیت میں دیا جارہا ہے؟

واضح رہے کہ وزیراعظم نےکابینہ سے لگژری گاڑیاں اور پروٹوکول واپس لینےکا اعلان کرتے کیا تھا جبکہ انکی بھتیجی نےچچا کی سادگی کا درس خاک میں ملادیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں