تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی عوام سے گفتگو پر مریم نواز کا ردعمل

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلیفونک گفتگو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان ایسا لگتاہےجسےنہ صرف شکست ہوئی بلکہ شکست قبول کرلی، حکومت کو 4سال ہوگئے اور وہ ابھی تک صرف رو رہے ہیں جن کارٹلزکی شکایت کررہےہیں وہ آپکے دائیں بائیں جانب کےمافیاہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ جنہوں نے 220ملین لوٹےوہ آپ کاکچن چلاتےہیں آپ نےشریفوں ،ن لیگ کیخلاف جومقدمات بنائے جھوٹے تھے ان مقدمات کاانجام وہی ہونا تھا جس کا سامنا کرنا پڑا اب آپکی حقیقت دنیاکےسامنےآگئی ہےتوعدلیہ پر الزام نہ لگائیں آپ کے پاس صرف آپ کاانتقام اورانتقام ہے۔

پارلیمنٹ میں این آر او کا کراؤڈ بیٹھا ہے، وزیراعظم

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کےہرلفظ میں ناکامی،پی ٹی آئی مستقبل سے امیدنہیں تھی عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان تم تاریخ ہو تاریخ ہمیں ایسےلوگوں سے بچنے کاسبق سکھائے گی ان سےبچنےکا سبق سکھائےگی جو سازشوں پریقین رکھتےہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔ نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں۔ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -