جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

مریم نور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، اداکارہ کی شادی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں ’زونی‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ مریم نور اور اسماعیل بٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پرمسرت موقع پر انہوں نے گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر نے اسی مناسبت سے شیروانی کا انتخاب کیا۔

شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی جارہی ہیں۔

شادی سے قبل مریم نور نے اُبٹن کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔


واضح رہے کہ اداکارہ کی منگنی رواں سال مارچ میں ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ مریم نور ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں ’زونی‘ سمیع خان (اسد) کی بہن کا کردار ادا کررہی ہیں، دیگر کاسٹ میں علیزے شاہ، جاوید شیخ، خالد انعم، صبا فیصل، عینی زیدی، عاصم محمود، عالیہ علی، زین افضل، انوشے، حنا رضوی ودیگر شامل ہیں۔

تقدیر کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں اور ڈرامے کو ہر منگل سے جمعرات رات 9 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں